جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں کمی برقرار

142

برلن۔ 10 اگست (اے پی پی) جرمن حکام کے مطابق ملک میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والے نئے مہاجرین کی تعداد میں جولائی میں کوئی اضافہ ریکارڈ نہیں کیا گیا ہے۔ جرمنی کی وزارت داخلہ کے مطابق جولائی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں دینے والوں کی تعداد 16 ہزار ایک سو 60 رہی اور یہ تعداد گزشتہ تین ماہ سے بدستور قریب ایک سی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے درخوست دینے والوں میں زیادہ تر شامی شہری ہیں۔ سن 2015ء میں جرمنی میں قریب گیارہ لاکھ افراد نے سیاسی پناہ کی درخواستیں دیں، جب کہ گزشتہ برس صرف نومبر میں یہ تعداد دو لاکھ چھ ہزار تھی۔