جرمنی میں پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش”انوگا” میں شرکت کیلئے24 مارچ تک درخواستیں طلب

116
TDAP

اسلام آباد ۔ 09 مارچ (اے پی پی)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان(ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی پانچ روزہ عالمی تجارتی نمائش”انوگا” میں شرکت کے خواہشمند تجارتی اداروں سے24 مارچ 2019ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عالمی نمائش میں چاول، تیار خوراک، پولٹری، ڈیری، مچھلی ، جمی ہوئی خوراک، گوشت، بیکری مصنوعات، پھل، سبزیاں اورمٹھائیاں وغیرہ تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعہ اپنی مصنوعات کی نمائش اورعالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے کا انعقاد 5 تا 9 اکتوبر2019ء کو کولون جرمنی میں ہوگا۔ اس حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔