23.8 C
Islamabad
جمعہ, مئی 9, 2025
ہومقومی خبریںجسمانی تندرستی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ تعلیم کا کوئی...

جسمانی تندرستی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ تعلیم کا کوئی دوسرا حصہ ہے، مدد علی سندھی

- Advertisement -

اسلام آباد۔1نومبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر برائے تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ جسمانی تندرستی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ تعلیم کا کوئی دوسرا حصہ ہے، جسمانی تندرستی اور صحت کے بغیر نوجوان مکمل صلاحیتوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو یہاں اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز، سیکٹرایف ایٹ ون کے سالانہ سپورٹس ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایف ڈی ای کو حکم دیا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسلام آباد کے ہر سکول اور کالج میں اس طرح کے کھیلوں کے ایونٹس کا باقاعدگی سے انعقاد کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ جسمانی تندرستی بھی اتنی ہی ضروری ہے جتنی کہ تعلیم کا کوئی دوسرا حصہ ہے، جسمانی تندرستی اور صحت کے بغیر نوجوان مکمل صلاحیتوں تک نہیں پہنچ سکتے۔ مدد علی سندھی نے ایف ڈی ای کو ہدایت کی کہ تمام وفاقی سکولوں اور کالجوں کے گرائونڈز اور کھیلوں کی سہولیات کو اچھی طرح سے برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے جسمانی تربیت (پی ٹی) کلاسز کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دوروں کے دوران انہوں نے مشاہدہ کیا کہ پی ٹی کلاسز سے پوری طرح استفادہ نہیں کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے تمام تعلیمی اداروں کے پرنسپلز پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ پی ٹی کلاسز باقاعدگی سے منعقد ہوں اور ان کا استعمال تمام طلباء کی فٹنس کو یقینی بنانے کے لیے کیا جائے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ خطبہ استقبالیہ میں کالج کی پرنسپل پروفیسر آسیہ رفیق ملک نے تعلیم کے ساتھ ساتھ آئوٹ ڈور اور فزیکل گیمز کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔جونیئر اور سینئر دونوں حصوں کے طلباء نے جوش و خروش سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لیا جن میں مارچ پاسٹ، پی ٹی ڈسپلے، ریبٹ ریس اور سادہ 100 میٹر ریس شامل تھی۔

مہمان خصوصی وفاقی وزیر مدد علی سندھی نے جیتنے والوں کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس سے نوازا۔ وفاقی وزیر نے شرکا ءکی توانائی، ہمت اور جوش کو سراہا اور کھیلوں کے مقابلوں میں جیتنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے نے طلباء کو اپنی زندگی میں اچھے محب وطن اور ذمہ دار شہری بننے کی ترغیب دی۔ انہوں نے طلباء کو چاند بی بی اور فاطمہ جناح کو رول ماڈل کے طور پر اپنانے کے لیے روشنی ڈالی۔ انہوں نے ایسی صحت مند سرگرمیوں کے انعقاد میں اساتذہ اور پرنسپل کی کاوشوں کو سراہا۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=407206

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں