- Advertisement -
لاہور۔26مارچ (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں کل بروز جمعرات اپنے عہدے سے ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس انوارالحق پنوں کے اعزاز میں رسمی الوداعی تقریب کا اہتمام لاہور ہائیکورٹ میں کیا گیا ہے،
جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم خصوصی شرکت کریں گی جبکہ لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی شریک ہونگے۔ رسمی الوداعی تقریب صبح گیارہ بجے ججز لانج میں منعقد ہو گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576518
- Advertisement -