لاہور۔26ستمبر(اے پی پی ) لاہور ہائی کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس شاہد حمید ڈار نے قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف اُٹھا لیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد یاور علی نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی سادہ تقریب عدالت عالیہ میںمنعقد ہوئی جس میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز، عدالتی افسران اور بار کے سینئر وکلاءنے شرکت کی۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس سید منصور علی شاہ چھ روزہ سرکاری دورے پر فلپائن گئے ہیں۔ان کی عدم موجودگی میں جسٹس شاہد حمید ڈار 30 ستمبر تک بطور چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ فرائض سرانجام دیںگے۔