جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

135
Lahore High Court
Lahore High Court

لاہور۔10اگست (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے بطور قائم مقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ہفتہ کے روز جسٹس عابد عزیز سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا ۔

حلف برداری کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لائونج میں منعقد ہوئی جس میں پرنسپل سیٹ پر موجود ججز جسٹس شمس محمود مرزا ، جسٹس رسال حسن سید ،جسٹس مزمل اختر شبیر ،جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس شہباز رضوی سمیت دیگر ججز ، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ ابہر گل خان ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خالد اسحاق ،وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل بابر وحید ،لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر اسد منظور بٹ،لاہور بار کے صدر منیر احمد بھٹی موجود تھے۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس عالیہ نیلم 25 اگست تک بیرون ملک دورے پر روانہ ہوچکی ہیں ،ان کی عدم موجودگی میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ بطور قائمقام چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اپنے فرائض سر انجام دیں گے ۔