جسٹس میاں ثاقب نثار نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

203

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) جسٹس میاں ثاقب نثار نے جمعہ کو قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ان سے حلف لیا۔ اس حوالے سے ایک خصوصی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی جس میں سپریم کورٹ کے جج صاحبان کے علاوہ سینئر وکلاءاسلام آباد ہائی کورٹ اور شریعت کورٹ کے چیف جسٹس صاحبان اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔