اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ اتوار کو مور گاہ فٹ بال گراؤنڈ، راولپنڈی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی، راجہ اشتیاق احمد ہونگے جو فائنل میچ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں راولپنڈی ڈسٹرکٹ کی 20 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر حصہ لے رہی ہیں۔
جن کو 4گروپوں میں تقسیم کیا گیا۔ گروپ اے میں المسلم کلب،، زمیندار کلب ، جناح کلب، ٹائیگر کلب اور وانڈرز کلب،گروپ بی میں یو ایس جی سی کلب، مسلم کلب، چکلالہ کلب ، الحمرا کلب اور گلیڈی ایٹر کلب، گروپ سی میں سکھو کلب، ینگ مین کلب، الفلاح کلب ، مور گاہ کلب اور لالکڑتی کلب جبکہ گروپ ڈی میں کہوٹہ کلب، پاک شاہین کلب، ینگ سٹار کلب، گلشن کلب اور سٹرائیکر کلب کی ٹیمیں شامل تھیں اور ہر گروپ سے 1۔1ٹیم نے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔
گروپ اے سے المسلم کلب، گروپ بی سے یوسی جی سی کلب، گروپ سی سے الفلاح کلب اور گروپ ڈی سے کہوٹہ لجپال کلب شامل ہیں۔