22.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 13, 2025
ہومعلاقائی خبریںجشن بہاراں کے رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا،...

جشن بہاراں کے رنگا رنگ تقریبات کا شیڈول جاری کر دیا گیا، 15 اپریل سے میں میلہ شروع ہوگا،ضلع انتظامیہ بھکر

- Advertisement -

بھکر۔ 12 اپریل (اے پی پی):ضلع انتظامیہ کی جانب سے میلہ جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کا شیڈیول جاری کردیا گیا ۔شیڈیول کے مطابق میلہ جشن بہاراں کی افتتاحی تقریب میلہ گراؤنڈ بھکر میں 15اپریل کو صبح 9.30 بجے منعقد ہوگی جس میں ڈویژنل و ڈسٹرکٹ افسران اور ضلع کی سرکردہ سیاسی شخصیات شرکت کریں گی۔

پروگرامز کے مطابق میلہ گراؤنڈ بھکر میں ساڑھے دس بجے(10.30)بجے روایتی جھومر ڈانس پیش کی جائے گی،11 بجےگھوڑا ڈانس اور 11.30 بجے سے شام 4.00 بجے تک نیزہ بازی کے مقابلہ جات ہوں گے اسی طرح فیملی فلاور شو اور مینا بازار 15 اپریل سے17اپریل تک سرکٹ ہاؤس نزد میلہ گراؤنڈ میں منعقد کیا جائے گا

- Advertisement -

جس میں صرف فیملیز شرکت کریں گی جہاں پر خواتین اورچھوٹے بچوں کے لیے مختلف تفریحی پروگرامز ترتیب دئے گئے ہیں ضلع انتظامیہ کے تمام پروگرامز شہریوں کے لیے ایک سستی تفریح کا ذریعہ ثابت ہونگے تمام شہری پروگرامز میں تشریف لائیں اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام پروگرامز میں شرکت کیلئے فری انٹری ہوگی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=581051

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں