- Advertisement -
اوکاڑہ۔ 28 ستمبر (اے پی پی):جشن عید میلادالنبیﷺ مذہبی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے، ربیع الاول نبی کریم،سرور کونین، محسن انسانیت حضرت محمد ؐ کی ولادت با سعادت کا مہینہ ہے، جشن عیدمیلادالنبیﷺکی خوشیاں مذہبی جوش وجذبے سے منانے کیلیے تیاریاں عروج پر ہیں،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کیپٹن (ر) منصور امان نے 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے لئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں اور چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ اور سیکیورٹی قائم رکھنے کے احکامات جاری کردیے، پنجاب پولیس،ایلیٹ فورس، ڈولفن فورس ، ردا فورس موٹرسائیکل اسکواڈ اور کوئیک ریسپانس فورس کی ٹیمیں بھی مسلسل فعال رہیں گی
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=395792
- Advertisement -