جعفر ایکسپریس 20 نومبر کو مچھ سٹیشن تک بحال ہو جائے گی، ریلوے حکام

286
پاکستان ریلویز نے سستے اور معیاری ایئر کنڈیشنڈ سفر کی سہولیات متعارف ، کرایوں میں 10 فیصد کمی، سی ای او پاکستان ریلویز عامر بلوچ

اسلام آباد۔14نومبر (اے پی پی):جعفر ایکسپریس20 نومبر کو مچھ سٹیشن تک بحال ہو جائے گی۔ ریلوے حکام کے مطابق مچھ سے کوئٹہ تک مسافروں کو بسوں پہ بھجوایا جائے گاجنہیں بلوچستان حکومت سیکیورٹی فراہم کرے گی، مسافروں کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے ٹرین کو انجینئرنگ ریسٹرکشنز کے ساتھ چلایا جائے گا۔

مچھ سٹیشن پر 7 نئے واش رومز بنا دیئے گئے ہیں، دو جنریٹر بھی نصب کئے گئے ہیں۔وفاقی وزیر سعد رفیق نے 20 نومبر تک سٹیشن پر نئے بنچز، اضافی واٹر کولرز اور سیکیورٹی کیمرے نصب کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ہرک برج پر 50 فیصد کام مکمل ہوگیا،جلد یہ کام بھی مکمل ہوجائے گا۔