Facebook Instagram Twitter Youtube
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
تلاش کریں
28.2 C
Islamabad
جمعہ, جولائی 11, 2025
Facebook Instagram Twitter Youtube
داخلہ
خوش آمدید! اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں
اپنا پاس ورڈ بھول گئے؟ مدد حاصل کرو
پاس ورڈ کی وصولی
اپنا پاسورڈ ريکور کريں
ایک پاس ورڈ آپ کو ای ميل ميں بھیج دیا جائے گا
Associated Press of Pakistan
  • English
    • Pashto
    • Sindhi
    • Balochi
    • Saraiki
    • Arabic
    • Chinese
  • خصوصی فیچرز
  • ویژولز
    • تصاویر
    • ویڈیوز
  • شوبز
  • زراعت
  • کھیل
  • معیشت
  • علاقائی
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • صفحہ اول
ہوم بین الاقوامی خبریں جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ کا جعلی اکائونٹ بنا کر ان کی...
  • بین الاقوامی خبریں

جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ کا جعلی اکائونٹ بنا کر ان کی طرف سے 3 ممالک کے وزرائے خارجہ ، امریکی گورنر اور رکن کانگرس کو پیغامات بھیج دیئے

کی طرف
Hafiz Sharif
-
بدھ, 9 جولائی 2025, 12:51 شام
87
Facebook
Twitter
Pinterest
WhatsApp
    Washington Post
    Washington Post

    واشنگٹن۔9جولائی (اے پی پی):امریکا میں کسی جعلساز نے وزیر خارجہ مارکو روبیوکا جعلی اکائونٹ بنا کر ان کی طرف سے تین ممالک کے وزرا ئے خارجہ ،ایک امریکی ریاست کے گورنر اور ایک رکن کانگرس کو وائس اور ٹیکسٹ میسج بھیج دیئے ۔ اس بات کا انکشاف اے ایف پی نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ اور دیگر امریکی میڈیا کی رپورٹس کےحوالے سے کیا۔ رپورٹ کے مطابق جعلساز نے روبیو کی آواز، اندازِ تحریر اور شناختی معلومات کو اے آئی سافٹ ویئرز کے ذریعے اتنی باریکی سے نقل کیا کہ کئی بااثر شخصیات دھوکہ کھا گئیں۔

    ان رابطوں کے لئے خاص طور پر انکرپٹڈ ایپ’’سگنل‘‘ کا استعمال کیا گیا جو کہ حساس نوعیت کے پیغامات کے لئے محفوظ سمجھی جاتی ہے اور ماضی میں ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی رہی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مجرم ممکنہ طور پر ’’معلومات یا اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کرنے کے مقصد سے اعلی حکام کے ساتھ ہیرا پھیری کرنا چاہتا تھا ۔

    بیان کے مطابق جعلساز نے نے ٹیکسٹ میسجنگ اور انکرپٹڈ میسجنگ ایپ سگنل دونوں کا استعمال کرتے ہوئے تین ممالک کے وزرائے خارجہ، ایک امریکی ریاست کے گورنر اور کانگریس کے ایک رکن سے رابطہ کیا۔ اس سلسلے کا آغاز جون کے وسط سے ہوا اور جعل ساز نے اہم شخصیات سے رابطہ کرنے کے "[email protected]” کا استعمال کرتے ہوئےسگنل اکاؤنٹ بنایا۔

    امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان میں امریکی سفارتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر کسی بھی قسم کی مشکوک سرگرمی یا جعلسازی کا سامنا ہو تو فوری طور پر رپورٹ کریں۔ امریکی محکمہ خارجہ نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مستقبل میں اس قسم کی کوششوں کو روکنے کے لئے سکیورٹی پروٹوکول مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

    • ٹیگز
    • By creating a fake account
    • Foreign ministers of 3 countries
    • forger impersonated
    • Sent messages
    • US Secretary of State
    Facebook
    Twitter
    Pinterest
    WhatsApp
      گزشتہ مضمونوفاقی وزیرِ خزانہ کی پاکستان بزنس کونسل کے وفد کی ملاقات میں پالیسی سازی میں مشاورتی عمل کے تسلسل کی یقین دہانی
      اگلا مضموننائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس، کاٹن پلان 26-2025 کا تفصیلی جائزہ لیا گیا
      Hafiz Sharif
      Hafiz Sharif

      متعلقہ مضامینزیادہ مصنف کی طرف سے

      فرانسیسی سائیکلسٹ غیر قانونی طور پر ایران میں غائب ہونے پر گرفتار ہوا ہے ، عباس عراقچی

      سرگئی لاوروف نے یوکرین سے متعلق نیا خیال پیش کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات کرونگا، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو

      امریکی صدر کا 14 جولائی کو روس بارے بڑا بیان دینے کا عندیہ

      تازہ خبریں

      پاکستان اور روس کے درمیان پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے تاریخی معاہدہ

      Azhar Farooq - جمعہ, 11 جولائی 2025, 9:42 صبح 0

      فرانسیسی سائیکلسٹ غیر قانونی طور پر ایران میں غائب ہونے پر گرفتار ہوا ہے...

      Azhar Farooq - جمعہ, 11 جولائی 2025, 9:40 صبح 0

      سرگئی لاوروف نے یوکرین سے متعلق نیا خیال پیش کیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے...

      Azhar Farooq - جمعہ, 11 جولائی 2025, 9:22 صبح 0

      پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی آبادی ایک غیر معمولی موقع ہونے کےساتھ ایک اہم...

      Azhar Farooq - جمعہ, 11 جولائی 2025, 9:20 صبح 0

      امریکی صدر کا 14 جولائی کو روس بارے بڑا بیان دینے کا عندیہ

      Azhar Farooq - جمعہ, 11 جولائی 2025, 9:16 صبح 0

      ایسوسی ایٹیڈ پریس آف پاکستان © Copyright

      • English
      • خصوصی فیچرز
      • ویژولز
      • شوبز
      • زراعت
      • کھیل
      • معیشت
      • علاقائی
      • بین الاقوامی
      • پاکستان
      • صفحہ اول