اسلام آباد۔12ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعلی خبریں جمہوریت کیلئے خطرہ اور جمہوری حقوق پر ڈاکہ کے مترادف ہیں۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ 178 پارلیمانوں کی نمائندہ تنظیم بین الپارلیمانی یونین کے صدر دورتے پیشکو کے ساتھ پیر کو ان کی ملاقات ہوئی ہے اور اس ملاقات میں ،
میں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح جعلی خبریں جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں اور یہ لوگوں کے جمہوری حقوق پر ڈاکے کے مترادف ہیں اور ان سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔