لاہور۔2 اکتوبر(اے پی پی )رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا ئی ہے جس کہ مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے خفیہ اطلاع پرجعلی دودھ سپلائی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملاوٹ زدہ د5ہزار لیٹر دودھ لیجانیوالی والی گاڑی پکڑی ہے۔ گاڑی ضبط کرتے ہوئے مالکان کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا ہے۔ جعلی دودھ تیار کرنے والا کیمیکل، پائوڈر اور پانی سے تیار5ہزار لیٹر گاڑھا محلول گاڑی نمبر LEIـ1390 میں عارفوالا سے لاہور لایا جا رہا تھا۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ میں گاڑھے محلول میں ڈیٹرجنٹ، پاؤڈر اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کو دیکھ کر مالک اور ڈرائیور گاڑی چھوڑ کرموقع سے فرار ہوگئے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطا بق محلول کو لاہور لا کر 20ہزار لیٹر سے زائد دودھ تیار کیا جانا تھا۔