جلد اسد طور پر حملہ کرنے والے ملزمان تک پہنچ جائیں گے، وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

71

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جلد اسد طور پر حملہ کرنے والے ملزمان تک پہنچ جائیں گے، بعض لوگ بلاوجہ حساس ترین ایجنسیوں کو اس معاملے میں ملوث کرنا چاہتے ہیں،

ہفتہ کو کویت کے ایک روزہ سرکاری دورے پر روانگی سے قبل اپنے ویڈیو بیان میں وزیرداخلہ نے کہا کہ وہ کویت کے دورے کے دوران 2010-2011 سے رکے ہوۓ ئےفیملی اور بزنس ویزا کے معاملے پر کویت کے حکام سے بات چیت کریں گے اور معاہدہ طے پائےۓ گا،

انہوں نے کہا کہ وہ مزدوروں کے حوالے سے کویتی حکام سے بات چیت اور معاہدہ کی کوشش کریں گے، وزیر داخلہ نے کہا کہ اسد طور کے معاملے پر بعض لوگ بلاوجہ حساس ترین ایجنسیوں کو ملوث کرنا چاہتے ہیں، اس واقعہ کے حوالے سے اہم فوٹیج ملی ہے جسکے ذریعے یقین ہے کہ ہم ملزمان تک پہنچ جائیں گے،

انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد پولیس اور ایف آئی اے کو ہدایت کی ہے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے ملکر کام کریں اور ملزمان کو قانون کے شکنجے میں لائیں۔