27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںجمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی...

جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل جمعرات کو ہوگا

- Advertisement -

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):جمادی الثانی 1445 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (کل)جمعرات کو وزارت مذہبی امور میں ہوگا جبکہ زونل و ضلعی اجلاس بیک وقت اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر منعقد کئے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے ۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند کی رویت کا اعلان کرے گی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=419558

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں