23.2 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںجماعتی امور کو بہتر انداز میں چلانے کےلیے مالاکنڈ ڈویژن کو سیاسی...

جماعتی امور کو بہتر انداز میں چلانے کےلیے مالاکنڈ ڈویژن کو سیاسی طور پر دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام

- Advertisement -

سوات۔ 16 اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے سیفران اور امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے جماعتی امور کو بہتر انداز میں چلانے کےلیے مالاکنڈ ڈویژن کو سیاسی طور پر دو حصوں سوات اور دیر میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کو پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر امیر مقام نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ صرف اور صرف مالاکنڈ ڈویژن میں مسلم لیگ (ن) کو مضبوط کرنے کےلیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ ضلع سوات کو سیاسی لحاظ سے اپر سوات اور لوئر سوات میں تقسیم کیا جائے گا تاکہ پارٹی کو مضبوط کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ان نئی تقسیم شدہ ڈویژنوں اور ضلع سوات کے دونوں حصوں کےلیے عہدیداروں کے نام جلد ہی اعلان کیے جائیں گے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یہ فیصلہ مسلم لیگ (ن) کو مالاکنڈ میں سیاسی طور پر منظم اور مضبوط بنانے کےلیے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالاکنڈ رقبے اور آبادی کے لحاظ سے ایک بڑا ڈویژن ہے اور اسے پارٹی امور کے لحاظ سے تقسیم کرنا گراس روٹ لیول پر جماعت کو مزید مستحکم کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ہی واحد جماعت ہے جو خیبر پختونخوا کو موجودہ چیلنجز سے نکال سکتی ہے اور عوام کو ریلیف فراہم کر سکتی ہے. انجینئر امیر مقام نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیا اور خیبر پختونخوا میں 12 سالہ حکومت کے دوران کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے پاس وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو آئندہ چار سالوں میں خیبرپختونخوا کو ترقی اور اقتصادی خوشحالی کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتی ہیں۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=583099

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں