جمعہ کے موقع پرمذہبی مقامات کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے،ڈاکٹر عثمان انور

61
آئی جی پنجاب کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات، مسائل کے فوری ریلیف کےاحکامات جاری

لاہور۔15مارچ (اے پی پی):آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کے موقع پرلاہور سمیت صوبہ بھر کی تمام 36 ہزار سے زائد مساجد، 2179 امام بارگاہ، 444 اقلیتی عبادت گاہوں کو بھرپورسکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔

جمعہ کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہمساجد، امام بارگاہوں اور مذہبی مقامات کی سکیورٹی پر 74 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات ہیں،گذشتہ رمضان کی سکیورٹی ایس او پیز سے زیادہ بہتر سکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ حساس مساجد، امام بارگاہوں کی سکیورٹی پر 200 سی زائد واک تھرو گیٹ، 12 ہزار سے زائد میٹل ڈٹیکٹرز استعمال کئے جا رہے ہیں، مساجد، امام بارگاہوں، عبادت گاہوں اور مذہبی مقامات کے اطراف سرچ آپریشنز اور پٹرولنگ بڑھا دی گئی ہے۔سیف سٹی کیمروں کی مدد سے سکیورٹی انتظامات اور سرگرمیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔