26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومقومی خبریںجمہوری بالادستی ملک کی کامیابی کی کنجی ہے،خرم دستگیر

جمہوری بالادستی ملک کی کامیابی کی کنجی ہے،خرم دستگیر

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما انجینئر خرم دستگیر نے اپنے پختہ یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ آئینی اور جمہوری بالادستی ملک کی کامیابی کی کنجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی کے لیے تمام جمہوری جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اتحادیوں کے ساتھ ملکر ملک کی بہتری کے لیے سخت محنت کر رہی ہے۔

- Advertisement -

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو اتحادیوں کے ساتھ رابطے کا طریقہ کار بڑھانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو عوام سے ووٹ بھی ملتے ہیں اور انہیں حکومت کے ساتھ ملکر ملک کے معاشی استحکام کے لیے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے معاشی پالیسی بنائی جس کی وجہ سے مہنگائی میں کمی آئی۔انہوں نے کہا کہ اس سال جولائی میں افراط زر کی شرح 28 فیصد سے کم ہوکر 11.1 فیصد ہوگئی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=490425

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں