جمہوری عمل کے فروغ کے لئے مفاہمت کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے سے ملک کی خوشحالی اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے، صادق سنجرانی

71

اسلام آباد۔2مارچ (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے فروغ کے لئے مفاہمت کے ساتھ معاملات کو آگے بڑھانے سے ملک کی خوشحالی اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملتی ہے ،موجودہ دور کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوۓ متحد ہو کر مقابلہ کرنا ہوگا ۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں چئرمین سینیٹ نے وزیر اعلی پنجاب کی مفاہمت پر مبنی پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ مفاہمتی عمل کے صوبے اور ملک کے لئے مثبت نتائج بر آمد ہونگے۔ دونوں رہنماؤں نے ملکی حالات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔