جمہوریہ کانگو میں بحری جہاز کو حادثہ، 180 افراد لاپتہ

66

کنشاسا۔21جنوری (اے پی پی):جمہوریہ کانگو میں بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گیا جس سے 180 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے نے کانگو کے صوبے ایکواتور کے دارالحکومت مبندکا کے ریور کمشنر نے بتایا کہ بحری جہاز میں 600 مسافر سوار تھے جو خراب حالت کے باعث حادثہ کا شکا ر ہو گیا جس کے دوران 180 افراد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

عینی شاہد کے مطابق جہاز میں 3 نعشیں پڑی ہوئی ہیں تاہم ابھی مرنے والے افراد کی صحیح تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ابھی بہت سے افراد لاپتہ ہیں ۔