جنرل (ر) پرویز مشرف ایک بزدل انسان ہیں جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھے ہیں، سابق وزیراعظم محمد نوازشریف

77

لاہور ۔ 29 دسمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف ایک بزدل انسان ہیں جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھے ہیں، وہ بہادر ہیں تو پاکستان آ کر اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا سامنا کریں، وقت آ گیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، جنرل (ر) پرویز مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ انہوں نے ان خیالات کو اظہار جمعہ کو اپنی رہائش گاہ جاتی امراءمےں محفل میلاد کے بعد لیگی رہنماﺅں اور کارکنوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ محمد نوازشریف نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف ایک بزدل انسان ہیں جو بہانہ بنا کر بیرون ملک بیٹھے ہوئے ہیں لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ آئین توڑنے والوں کو بھی سزا دلوائی جائے، جنرل (ر) پرویز مشرف اگر بہادر ہیں تو پاکستان آ کر اپنے خلاف زیر سماعت مقدمات کا سامنا کریں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ بہت جلد جنرل (ر) پرویز مشرف کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ محمد نوازشریف نے محفل میلاد کے بعد لیگی رہنماﺅں و کارکنوں سے ملاقات کی اور تمام احباب کے ہمراہ جمعہ کی نماز ادا کی۔