
راولپنڈی ۔ 27 نومبر (اے پی پی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے اتوار کو اپنے آبائی علاقہ کوجہ کادورہ کیا اور نئے تعمیر ہونے شبیر شہید ہسپتال کا افتتاح کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر علاقہ کی اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ آرمی چیف نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی جبکہ ان کی جلد صحت یابی کےلئے دعا کی۔