جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیلا جیکسن لی کی قیادت میں وفد کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، آئی ایس پی آر

61

راولپنڈی۔6ستمبر (اے پی پی):پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے شیلا جیکسن لی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں دوران علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وفد نے سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں پر اپنے افسوس کا بھی اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد نے شیلا جیکسن لی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد میں تھامس سوزی، الیگزینڈراین گرین بھی شامل تھے۔

ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ وفد نے پاکستان میں سیلاب سےہونے والی وسیع تباہی پر اپنے دکھ و درد کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش بھی کی۔

امریکی وفد نےعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف نے امریکی وفد کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔

وفد نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا، امریکی وفد کو سندھ میں جاری امدادی اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔