جنرل قمر جاوید باجوہ کا پارہ چنار میں آرمی پبلک سکول کے قیام کا اعلان

120
APP61-22 KURRAM AGENCY: January 22 - Chief of Army Staff (COAS) General Qamar Javed Bajwa inquiring about the health of injured of the Parachinar blast. APP

اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مذہب، لسانیت، علاقائیت ،فرقہ، صوبائیت سمیت تمام تفریق سے بالا تر ہو کر ہم سب پاکستانی ہیں،انہوں نے عوامی مطالبے پر پارہ چنار میں معیاری تعلیم کے لئے آرمی پبلک سکول کے قیام کا اعلان کیا۔اتوار کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور پارہ چنار میں ہفتہ کو سبزی مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔انہوں نے پارہ چنار کا بھی دورہ کیا۔آرمی چیف کو پارہ چنار میں دھماکہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے ایجینسی ہسپتال میں جاکر دھماکہ کے زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے قبائلی عمائدین سے ملاقات بھی کی۔