جنرل قمر جاوید باجوہ کی مزار شریف میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت

99

راولپنڈی ۔ 22 اپریل (اے پی پی) بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزار شریف میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے افغان سکیورٹی فورسز اور برادر افغان عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد ہمارے مشترکہ دشمن ہیں اور ہم انہیں شکست فاش دیں گے۔