جوہانسبرگ۔22دسمبر (اے پی پی):جنوبی افریقا اور بنگلہ دیش کی ویمنز ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کل(ہفتہ کو) ولو مور پارک، بینونی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ مہمان بنگلہ دیشی خواتین ٹیم نے پہلے میچ میں میزبان جنوبی افریقا کی خواتین ٹیم کو 119 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں میزبان ویمنز ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان بنگلہ دیشی خواتین ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔
اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم نے میزبان جنوبی افریقی ویمن ٹیم کو 13 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا،تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقن ویمن ٹیم نے مہمان بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 23 دسمبر کو ولو مور پارک، بینونی میں کھیلا جائے گا۔و ن ڈے سیریز میں بنگلہ دیشی ویمن ٹیم کو نگار سلطانہ لیڈ کر رہی ہیں جبکہ جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم کو لائورا ولوارڈٹ لیڈ کر رہی ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=422576