جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ کل کھیلا جائے گا

163
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا

پوچیفسٹروم۔11ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) منگل کو پوچیفسٹروم میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

آسٹریلیا کومیزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے ، کینگروز نے پہلے میچ میں 3 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 123 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پروٹیز کو وائٹ واش کر دیا تھا۔

ون ڈے سیریز میں پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ 15 ستمبر کو سنچورین جبکہ پانچواں اور آخری میچ 17 ستمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔