جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھاون ڈے میچ (کل) کھیلا جائے گا

147
cricket
Cricket

سنچورین۔14ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ (کل)جمعہ کو سپر سپورٹس پارک، سنچورین میں کھیلا جائے گا ۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

آسٹریلیا کومیزبان پروٹیز ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے ، کینگروز نے پہلے میچ میں 3 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 123 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ تیسرے میچ میں پروٹیز ٹیم نے جاندار کم بیک کرتے ہوئے مہمان کینگروز ٹیم کو 111 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پروٹیز کو وائٹ واش کر دیا تھا۔ون ڈے سیریز میں پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کل (جمعہ کو ) سنچورین میں کھیلا جائے گاجبکہ پانچواں اور آخری میچ 17 ستمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا ۔