جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائے گا

159
جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا

جوہانسبرگ۔6ستمبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل (جمعرات کو) مانگاونگ اوول، بلومفونٹین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں میزبان پروٹیز کو وائٹ واش کر دیا تھا۔ پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے چار میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ ڈے ہوگا۔ ون ڈے سیریز میں پروٹیز ٹیم کو ٹیمبا بووما لیڈ کریں گے جبکہ آسٹریلوی ٹیم مچل مارش کی قیادت میں میدان میں اترے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 9 ستمبر کو کھیلا جائے گا، تیسرا ون ڈے میچ 12 ستمبر ،چوتھا 15 ستمبر جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے میچ 17 ستمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔