جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان دوسرا ٹیسٹ3 جنوری سے شروع ہو گا

111

جوہانسبرگ۔1جنوری (اے پی پی):جنوبی افریقہ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 3 جنوری سے وانڈررز سٹیڈیم، جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔ تین میچوں کی سیریز میں مہمان ٹیم بھارت کو0-1 کی برتری حاصل ہے۔ سینچورین میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 113 رنز سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 سے 15 جنوری تک کیپ ٹائون میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز 19 جنوری سے ہو گا، دوسرا ون ڈے میچ 21 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری میچ 23 جنوری کو کھیلا جائے گا۔