جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی ٹیمیں دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں (کل)آمنے سامنے ہوں گی

109
جنوبی افریقہ اے نے پہلے ون ڈے میچ میں سری لنکا اے کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی

سینچورین ۔ 21 مارچ (اے پی پی) جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) جمعہ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پروٹیز نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد سپر اوور میں شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی۔ جنوبی افریقن ٹیم نے دوسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں ریگولر کپتان ڈوپلیسی، ڈی کوک، ربادا، عمران طاہر کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی اور ڈومینی ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔ میزبان ٹیم دوسرا میچ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہے تاہم دوسری جانب سری لنکن ٹیم بھی سیریز میں جاندار کم بیک کیلئے پر جوش دکھائی دے رہی ہے اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری میچ 24 مارچ کو کھیلا جائے گا۔