جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیمیں دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں ( جمعرات کو) مدمقابل ہوں گی، پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

64
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل پیر کو  کھیلا جائے گا

جوہانسبرگ ۔ 07مئی(اے پی پی) جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ جمعرات کو پوٹ چیفسٹروم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم کو تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کے خلاف 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ گرین شرٹس نے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ پاکستانی ویمنز ٹیم میزبان ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ اور پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز ٹیموں کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ 9 مئی کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ون ڈے میچز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 15 مئی، دوسرا میچ 18 مئی ، تیسرا میچ 19 مئی، چوتھا میچ 22 مئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 مئی کو کھیلا جائے گا۔