جنوبی افریقہ و ن ڈے میں مسلسل ساتویں مرتبہ 300 سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی تیسری ٹیم

65
World Cup 2023 Final
World Cup 2023 Final

ممبئی۔24اکتوبر (اے پی پی):جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم پہلی اننگز میں مسلسل ساتویں مرتبہ 300 سے زائد رنز بنانے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی ہے۔ منگل کو وانکھڈے سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ مقابلے میں جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کے خلاف 5 وکٹوں کے نقصان پر 382 رنز بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

اس سے قبل انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے 2019ء میں یہ کارنامہ سرانجام دیا جبکہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2007 میں مسلسل سات مرتبہ 300 سے زائد رنز بنا چکی ہے۔