جنوبی سوڈان میں جاری فسادات سے نسل کشی کا خطرہ ہے،اقوام متحدہ

120

اقوام متحدہ ۔ 2 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نگران ادارے کا کہنا ہے کہ جنوبی سوڈان کے کئی حصوں میں نسلی صفایا کیا جا رہا ہے اور ملک میں نسل کشی کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کی سربراہ یاسمین سوکا حال ہی میں جنوبی سوڈان کے دس روزہ دورے سے واپس آئی ہیں۔ ان کی جانب سے جاری ہونے والے ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو بھوک، اجتماعی جنسی حملوں اور بستیوں کو جلانے کے واقعات کے ذریعے اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔یاسمین کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں ہم جہاں کہیں بھی گئے، دیہاتیوں کو یہ کہتے سنا گیا ہے کہ ہم ان سے اپنی زمینیں واپس لینے کے لیے خون بہانے کو تیار ہیں۔ ان میں سے کئی ایک کا یہ کہناتھا کہ اب ہم اس مقام پر پہنچ چکے ہیں جہاں سے واپسی ممکن نہیں۔