برسلز۔یکم مارچ (اے پی پی) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے باعث جنوبی سوڈان میں 70 لاکھ سے زائد افراد فاقہ کشی کے خطرے سے دوچار ہیں۔ اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوڈان کی حکومت اور اپوزیشن فورسز کے مابین گزشتہ برس دسمبر میں ہونے والی جنگ بندی، فائرنگ کے واقعات کر روکنے میں ناکام ثابت ہوئی ہے جس کے باعث گھربار چھوڑنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اقوم متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم، ایف اے او، یونیسیف اور خوراک کے عالمی پروگرام کا کہنا ہے کہ ملک کی تقریباً دو تہائی آبادی کو آنے والے مہینوں میں خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔