جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد صوبے کے قیام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے،ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا پریس کانفرنس سے خطا ب

55

لاہور۔26اپریل (اے پی پی):معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سرائیکی وسیب کے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے خواب کو عملی جامہ پہنانے آئے ہیں۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد صوبے کے قیام میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔تحریک انصاف کی حکومت سرائیکی لوگوں سے کیا گیا وعدہ پورا کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملتان ٹی ہا وس میں ایک پریس کانفرنس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ اس مو قع پر ممبران قومی اسمبلی ملک عا مر ڈ و گر،مخدوم زادہ زین قر یشی اور صو با ئی پا رلیما نی سیکر ٹر ی اطلا عا ت محمد ندیم قر یشی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کی پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لئے تاریخی پیکج کا اعلان کر کے یہاں کے لوگوں کے دل جیت لئے ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عا شق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خا ن کی قیادت میں بزدار حکو مت نے کم ترقی یا فتہ علا قو ں کو یکساں ترقی کے عمل کا حصہ بنا کر سرا ئیکی و سیب میں بسنے وا لو ں کو ان کا حق دینے کے لیے عملی قدم اٹھا یا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے یہاں کے لوگوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

انہو ں نے مزید کہا کہ ما ضی میں تخت لا ہو ر اور را ئیو نڈ نے جنو بی پنجا ب کے پسما ندہ لو گو ں کو صحت،تعلیم اور پینے کے صاف پا نی کی فرا ہمی جیسے بنیا دی حقوق سے محروم ر کھااور ترقی کا محور صر ف اور صر ف لا ہو ر اور را ئیونڈ کو بنا یا لیکن وزیر اعظم عمران خا ن نے دو نہیں ایک پاکستان کے نظرئیے کو عملی شکل دی اور تر قی سے محروم علا قو ں کو خوشحا لی اور ترقی کی راہ پر گا مزن کیا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم نے الیکشن کے دوران یہاں کے نوجوانوں سے جو وعدہ کیا تھا اسے پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔

جنوبی پنجاب میں بسنے والے کسانوں کی خوشحالی کے لئے کسان کارڈکا اجراکیا گیا ہے جس سے کاشتکاروں کو بیج، کھاد اور زرعی ادویات پر براہ راست سبسڈی مل سکے گی اور زراعت کی ترقی کا پہیہ تیز تر ہوگا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کےلئے نوکریوں میں کوٹے کے علاوہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لئے پنجاب روزگار سکیم کے تحت آسان شرائط پر قرضے بھی دئیے جارہے ہیں جبکہ بزدار حکومت ماضی کے مقابلے میں زیادہ ترقیاتی فنڈز کے ذریعے اس علاقے کی محرومیوں اور پسماندگی کا خاتمہ کررہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملتان میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے سنگ بنیاد کے ساتھ ساتھ 37 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح بھی کیا گیا ہے جس سے علاقے میں خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہوگا اوریہ تبدیلی کے مثبت سفر کی طر ف اہم قدم ہے۔ ایک سوال کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ را جکما ری مر یم نواز نے کرا چی نہ جا کر خو د کو شیطا نی عمل سے دور ر کھا جو کہ ایک اچھی با ت ہے۔انہو ں نے کہا کہ ر مضا ن المبا رک کے مقد س مہینے میں شیطا ن قید کر دئیے جا تے ہیں اور گناہوں اور کو تاہیو ں سے معا فی کا مو قع ملتا ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیا سی سطح پر تحر یک انصا ف کو کسی قسم کا کوئی چیلنج در پیش نہیں ہے۔عمرا ن خا ن کی حکو مت نے معیشت کی بہتر ی مہنگا ئی اور بے روز گا ری کے خاتمے کا عزم کر ر کھاہے۔ اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے وزیر مملکت ملک عا مر ڈو گر نے کہا کہ ما ضی میں ملتان سے بر سر اقتدار ر ہنے وا لے لو گو ں نے علیحدہ صو بے کے حوالے سے عملی اقدامات کی بجا ئے لا لی پا پ کا سہا را لیا،کئی کمیٹیا ں بنیں مگر شنا خت کے حوا لے سے عملی جد و جہد کسی نے نہ کی۔

انہو ں نے کہا کہ جنو بی پنجا ب سیکر ٹر یٹ کے قیا م کے بعد علیحدہ اسمبلی کا قیا م بھی تحر یک انصا ف یقینی بنا ئے گی۔رکن قومی اسمبلی زین قر یشی نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجا ب عثما ن بزدار نے اس با ت کی یقین د ہا نی کرا ئی ہے کہ جنو بی پنجا ب کے لو گو ں کو تر قیا تی فنڈز اور نوکرےوں کے حوا لے سے آ با دی کے تناسب سے زیا دہ کو ٹہ فرا ہم کیا جا ئے گا۔

انہو ں نے کہا کہ اس مر تبہ سا لا نہ بجٹ میں جنو بی پنجا ب کے لیے علیحدہ فنڈز مختص کیے جا ئیں گے اور انہیں کہیں اور خر چ نہیں کیا جا سکے گا کیو نکہ ما ضی میں شو با ز حکو مت نے جنو بی پنجا ب کے 260 ارب رو پے کے فنڈز بڑ ے شہرو ں اور لا ہو ر میں منصو بو ں پر لگا د ئیے تھے لیکن اب ایسا کر نا ممکن نہیں ہو گا کیو نکہ تحر یک انصا ف کی حکومت احتسا ب اور انصا ف دو نو ں پریقین ر کھتی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات محمد ندیم قریشی نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے ملتان شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے منصوبوں کےلئے فنڈز فراہم کر کے اندرون شہر کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا ہے جس سے صحت کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی اس کے علاوہ پاور لومز کو ہوم انڈسٹری کا درجہ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس سے روزگار کے مزید مواقع ملیں گے۔