ملتان۔ 21 اپریل (اے پی پی):ملک بھر کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی انسدادِ پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔سوموار کو شروع ہونے والی پانچ روزہ انسدادِ پولیو قومی مہم کے دوران جنوبی پنجاب کے 11اضلاع میں 64لاکھ سے زائد گھرانوں کے کم و بیش 80 لاکھ پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ ویکسین پلائی جائے گی۔ انسدادِ پولیو قومی مہم کے دوران جنوبی پنجاب میں 31 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں 28837موبائل ٹیمیں، 1527فکسڈ ٹیمیں اور 1010ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔
ضلع ملتان میں 1023093، ضلع خانیوال میں 614789، ضلع لودھراں میں 385027اور ضلع وہاڑی میں 641220پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ ضلع ڈیرہ غازیخان میں 800562، ضلع مظفر گڑھ میں 1018233، ضلع لیہ میں 426500جبکہ ضلع راجن پور میں 564508بچوں کو پولیو مہم کے دوران کور کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ضلع بہاولنگر میں 592575، ضلع بہاولپور میں 824301اور ضلع رحیم یار خان میں 1137952بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے کور کیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584837