جنوبی کوریا نے دوسرا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا

135
South Korea
South Korea

سیئول ۔8اپریل (اے پی پی):جنوبی کوریا نے دوسرا فوجی جاسوس سیٹلائٹ مدار میں بھیج دیا۔ شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا نے اپنا دوسرا فوجی جاسوس سیٹلائٹ سپیس ایکس فلکن ۔ 9 راکٹ کے ذریعے مدار میں چھوڑ دیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ جاسوس راکٹ 11 سیٹلائٹ لے کر گیا ہے ۔ جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے نوٹ کیا کہ جاسوسی سیٹلائٹ لانچ کے تقریباً 45 منٹ بعد مدار میں بھیج دیا گیا ۔ واضح رہےجنوبی کوریا نے 2025 تک پانچ فوجی جاسوس سیٹلائٹ لانچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں دوسرا مصنوعی یپرچر ریڈار (ایس اے آر) سینسر سے لیس ہے۔