سیﺅل ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) جنوبی کوریا کی جانب سے ملک میں قیمتوں کے استحکام کیلئے مقامی مارکیٹ سے 3,90,000 ٹن چاول خریدنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزارت زراعت کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان کے مطابق 23 ستمبر سے شروع ہونے والی اس خریداری مہم کا مقصد ملک کے اندر چاول کے نرخوں کو مستحکم رکھنا ہے، مہم 31 دسمبر تک جاری رہے گی۔