28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومقومی خبریںجنیوا کانفرنس میں پوری دنیا نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا...

جنیوا کانفرنس میں پوری دنیا نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

- Advertisement -

اسلام آباد۔11جنوری (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ امور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ جنیوا کانفرنس میں پوری دنیا نے پاکستان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، سیلاب متاثرین کے لئے وزیراعظم شہباز شریف اور اتحادی حکومت کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، مشکل کی اس گھڑی اس وقت میں دوست ممالک نے پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔

بدھ کو یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ قوم کو بتانے کی ضرورت ہے کہ خلافت راشدہ کا نظام کیا تھا، ریاست مدینہ کیا تھی، عوام کو بتانے کی ضرورت ہے کہ خلیفة المسلمین نے رسول اللہﷺنے جو نظام دیا تھا اس کو عملی طور پر نافذ کیا جس میں کوئی بھی طاقتور کمزور کے اوپر ظلم نہیں کر سکتا، مدینہ کی ریاست کی بات کرنا آسان ہے، ریاست مدینہ میں احتساب ہوتا ہے انتقام نہیں ہوتا، انصاف دہلیز پر ہوتا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان علماء کونسل اور اس سے متصل جماعتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ خطبات جمعہ میں سیدنا صدیق اکبر کے فضائل اور خلاف راشدہ کا نظام اور مدینہ کی ریاست کیسی ہوتی ہے اور کیا ہے، بیان کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو موجودہ حالات میں وزیراعظم شہباز شریف کی محنت اور کوششوں سے بہت بڑی کامیابی ملی ہے، موجودہ قیادت پر عالمی دنیا کا ایک اعتماد بھی ہے اور اس کی تفصیلات وزیراعظم خود بیان کریں گے، پاکستان علماء کونسل اور ملک کی متصل جماعتوں کی طرف سے وزیراعظم اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو تحسین پیش کرتا ہوں، عرب اسلامی ممالک بالخصوص سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جس طرح انہوں نے ہمارا ساتھ دیا۔

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ وہ لوگ جو صبح شام پاکستان کے حوالے سے پروپیگنڈہ کرتے تھے کہ پاکستان معاشی طور پر ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، ان سے بھی عرض کرنا چاہتے ہیں کہ یہ پاکستان ہم سب کا ہے، پاکستان کو جس بات سے پاکستان کمزور ہوتا ہو، وہ ہم میں سے کسی کو بھی نہیں کرنی چاہیے،

ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے، اپنے سیاسی یا ذاتی مفادات کے لئے کتنی بڑی پروپیگنڈہ مہم لانچ کی گئی کہ پاکستان ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے، اس کے اثرات ملک پر آتے ہیں، اس وقت بھی ہم نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک انشاء اللہ پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف کبھی بھی نہیں جانے دیں گے، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک کی طرف سے تعاون بڑھ رہا ہے، توقعات سے زیادہ کامیابی ملی ہے،

یہ ذاتی طور پر وزیراعظم نے تمام عالمی رہنمائوں اور قائدین سے خود رابطے کئے، تحریک انصاف کے کچھ دوستوں نے اس پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھی کہا کہ جنیوا مانگنے چلے گئے، عمران خان بھی اپنے دور میں مانگنے ہی جاتے تھے دینے تو نہیں جاتے تھے، اس وقت بھی مانگنے جاتے تھے، کچھ چیزوں میں ہمیں اپنے ملک اور قوم کا سوچنا اور دیکھنا چاہیے، اسی کو لے کر آگے بڑھنا چاہیے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=345793

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں