جو رزلٹ چاہتے تھے، وہ نہیں مل سکا،شان مسعود

89
Shaan Masood
Shaan Masood

ملتان۔ 27 جنوری (اے پی پی):قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ جو رزلٹ چاہتے تھے، وہ نہیں مل سکا،ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی مگر ویسٹ انڈیز ٹیم نے دوسری اننگز میں اچھی بیٹگ کر کے ہمیں مشکلات میں ڈالا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔شان مسعود نے کہا ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں آخری وکٹوں کی پارٹنرشپ ہمیں بہت مہنگی پڑی،دوسری اننگز میں ہماری بیٹنگ لائن کولیپس ہوئی ،119 پر ہمارے 4کھلاڑی آوٹ تھے اور 154 پر آل آؤٹ ہو گئے،ایسی پچ پر چوتھی اننگز بہت مشکل ہوتی ہے۔

ہار کی ذمہ داری سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان جیتے یا ہارے اس کی ذمہ داری کسی ایک پر نہیں ہوتی بلکہ پوری ٹیم پر ہوتی ہے،اس شکست کے بعد سوچنا ہوگا کہ ایسی پچ پر رزلٹ جلدی نکلتا ہے،تو ہمیں سکور کرنا ہوگا۔شان مسعود نے کہا کہ ہمارے لیے بھی یہ کنڈیشنز نئی ہیں ،بیٹرز اس پر ایکسپوز ہوئے ہیں،ہمیں یہ کنڈیشن ڈومیسٹک میں استعمال کرنا ہوں گی،ہمیں ٹیل کو بھی جلدی آؤٹ کرنا ہوگا یہاں ہم غلطی کر رہے ہیں۔

شان مسعود نے بابر اعظم کی سیریز میں مسلسل ناکامی سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اس کنڈیشن میں کسی بھی بیٹر کے لیے کھیلنا مشکل ہوتا ہے،بابر دوسری اننگز میں اچھا کھیل رہے تھے،تاہم اس کنڈیشن میں ایک بال ایسا ہوتا ہےجو گیم پلٹ دیتا ہے،بابر کو بھی مشکل گیند آئی اور وہ آؤٹ ہوگئے۔