جو لوگ لکھ رہے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف نے جنگ کی مخالفت کر کے گویا روس کی مخالفت کی ہے، وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قانون چوہدری فواد حسین

80

اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قانون چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ جو لوگ لکھ رہے ہیں کہ چیف آف آرمی سٹاف نے جنگ کی مخالفت کر کے گویا روس کی مخالفت کی ہے،

میں ان سے کہتا ہوں وزیر اعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کی ملاقات کے بعد کا اعلامیہ دیکھ لیں۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چیف نے وہی بات کی ہے جو اس اعلامیہ میں ہے۔حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھانے کی سازش ناکام ہو گی۔