- Advertisement -
کراچی۔ 09 دسمبر (اے پی پی):ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے جوا سٹے کا اڈہ چلانے ،کھیلنے اورمنشیات فروشی میں ملوث 9مبینہ ملزمان کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 2250گرام چرس ،سٹہ کی پرچیاں،تاش اور جوے کی مد میں استعمال ہونے والی رقم برآمدکرلی۔
ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد عدنان خٹک اور عبدالعامر عرف لکڑ(منشیات فروش) ، محمد جمیل،عمر علی،محمد ندیم،عظیم خان،فخر زمان،کمار ڈیرہ اور آصف(جواری) .شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کو کلاکوٹ اور چاکیواڑہ کی حدود سے گرفتار کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=418411
- Advertisement -