جوروٹ تیز ترین 4 ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے

106

ساﺅتھمنٹن ۔ 30 ستمبر (اے پی پی) انگلش ٹیم کے مایہ ناز بلے باز جوروٹ نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کیریئر کے 4 ہزار رنز مکمل کر لئے، وہ تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے والے انگلینڈ کے پہلے اور دنیا کے تیسرے بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے تیز ترین 4 ہزار رنز مکمل کرنے کا اعزاز گراہم گوچ کو حاصل تھا جنہوں نے 108 اننگز میں 4 ہزار کے ہندسے کو عبور کیا تھا، روٹ نے کالی آندھی کے خلاف کھیلے گئے پانچویں اور آخری ایک روزہ میچ میں 46 رنز کی اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیاں۔