35.5 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںجوفراآرچر، ثام کرن اور جمی اوورٹن آئی پی ایل 2025 کے باقی...

جوفراآرچر، ثام کرن اور جمی اوورٹن آئی پی ایل 2025 کے باقی میچوں سے محروم رہیں گے

- Advertisement -

لندن۔15مئی (اے پی پی):انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی جوفرا آرچر، جیمی اوورٹن اور سیم کرن انڈین پریمیئرلیگ(آئی پی ایل )کے بقیہ میچز کے لئے بھارت نہیں جائیں گے ،تاہم جوس بٹلر، ول جیکس، لیام لیونگسٹون اور جیکب بیتھل سمیت دیگر، اپنی آئی پی ایل ڈیوٹی مکمل کرنے کے لیے بھارت جائیں گے ۔انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی)کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا کہ کچھ انگلینڈ کے کھلاڑی لیگ کی مصروفیات کو مکمل کرنے کے لئے بھارت جارہے ہیں جبکہ کچھ کھلاڑیوں نے دوبارہ بھارت واپس نہ جانے کا انتخاب کیا ہے، جس کی تصدیق ان کی متعلقہ فرنچائزز نے بھی کر دی ہے۔ای سی بی اور فرنچائزز سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، انگلینڈ کے سابق وائٹ بال کپتان بٹلر احمد آباد پہنچ گئے ہیں اور یہی معاملہ ممبئی انڈینز کے آل راؤنڈر ول جیکس کا ہے، جو 15 اپریل سے پریکٹس کے لئے وانکھیڑے سٹیڈیم میں شریک ہوں گے ۔ لیام لیونگسٹون، لنکاشائر سے تعلق رکھنے والے آل راؤنڈر، جو رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے ساتھ ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ وہ بنگلورو کے لئے پرواز کریں گے ۔

فل سالٹ کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے۔چنائی سپر کنگز نے تصدیق کی ہے کہ ثام کیرن اور اوورٹن واپس نہیں آ رہے ہیں، اور فرنچائز کا انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے لئے عارضی متبادل لینے کا کوئی منصوبہ بھی نہیں ہے۔ چنائی سپر کنگزکے پاس پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنے کا موقع نہ ہونے کی وجہ سے ایسا لگتا ہے کہ ٹیم اسے آسان لے رہی ہے۔

- Advertisement -

راجستھان رائلز نے انکشاف کیا ہے کہ جوفرا آرچر زخمی ہونے کی وجہ سے واپس نہیں آئیں گے ۔ معین علی جو دفاعی چیمپئن کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کررہے تھے ، بظاہر غیر فیصلہ کن ہیں کہ واپسی کریں یا نہیں۔ ان کے والد منیر علی نے ایک ویب سائٹ کو بتایا کہ وہ اگلے 24 گھنٹوں میں وضاحت کرنے کی پوزیشن میں ہوں گے۔قبل ازیں ای سی بی نے ہیری بروک کی زیرقیادت ون ڈے سکواڈ میں آرچر، بیتھل، بٹلر، جیکس اور اوورٹن کو شامل کیا جو 29 مئی، یکم جون اور 3 جون کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز میں برطانوی ٹیم کی نمائندگی کریں گے ۔

اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ تمام کھلاڑی آئی پی ایل کے پلے آف کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے ۔ آئی پی ایل 17 مئی کو بنگلورو میں دوبارہ شروع ہوگا۔ ناک آؤٹ کا آغاز 29 مئی سے ہوگا اور فائنل 3 جون کو ہوگا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=597272

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں