جون 2016ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ کا 6.05 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع

155

اسلام آباد ۔ 12 اگست (اے پی پی) 30 جون 2016ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ نے 6.05 ارب روپے کا بعد از ٹیکس نفع کمایا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کمپنی کی فی حصص آمدنی 54.89 روپے تک پہنچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال کے دوران کمپنی نے 5.65 ارب روپے کا خالص منافع کمایا تھا اور اس کی فی حصص آمدنی 51.25 روپے رہی تھی اس طرح سال 2015ءکے مقابلہ میں 30 جون 2016ءکو ختم ہونے والے سال کے دوران ماڑی پٹرولیم کے خالص نفع میں 7 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔