جون کے دوران برازیل میں سویا بین کی شپ منٹ میں 20 فیصد کمی کا امکان

170

ساﺅپاﺅلو ۔ 2 جون(اے پی پی) برازیل کی جون کے دوران سویا بین کی شپ منٹ میں 20 فیصد کمی کا امکان ہے تاہم تاحال سویابین کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلیمز ایجنسی نے اپنے جاری اعدادوشمار میں بتایا کہ جون میں سویابین کی شپ منٹ 5.11 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے جوکہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے دوران 6.43 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی تھیں۔ ماہرین کے مطابق سویابین کی برآمدات میں کمی کی وجہ سے رواں سال کے آغاز میں ہونے والی بکنگ کی کلئیرنس ہے تاکہ بندرگاہوں پر بحری جہازوں کی آمدورفت کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔