جون کے دوران موٹر سائیکلوں کی درآمدات میں 46 فیصد کمی سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت

130

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) جون 2016ءکے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی درآمدات میں 46 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2014-15ءکے آخری ماہ جون 2015ءکے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی درآمدات کا حجم 10.2ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جون 2016ءکے دوران موٹر سائیکلز کی قومی درآمدات کا حجم 5.44ملین ڈالر تک کم ہوگیا۔ اسطرح جون 2015ءکے مقابلہ میں جون 2016ءکے دوران موٹر سائیکلوں کی ملکی درآمدات میں 46 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے