جونیئرایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ (آج) ٹوکیو میں شروع ہوگی ،قومی ٹیم شرکت کے لئے(منگل کو) صبح جاپان روانہ ہوگی

127

اسلام آباد ۔07 نومبر (اے پی پی) پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے نائب صدر محمد راشد ملک نے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں قوم کو مایوس نہیں کرے گی اوریہ چیمپئن شپ منگل سے جاپان کے شہر ٹوکیو میں شروع ہوگی، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی جونیئر ٹیم ایشین یوتھ اینڈ جونیئر ویٹ لیفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے(آج) منگل کی صبح جاپان روانہ ہوگی، یہ چیمپئن شپ 8 نومبر سے 15 نومبر تک جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں کھیلی جائے گی